1 نومبر 2013 - 20:30
بان کی مون کی سراوان کے دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایران کے سرحدی شہرسراوان کے دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے اس واقعہ میں شہید ہونے والے ۱۴سرحدی محافظوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے محمد خزاعی نے اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام اپنے ایک خط میں ایران کے سرحدی شہر سراوان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ پر ایک ایسے فوری ردعمل کے اظہار کرنے کا مطالبہ کیا تھا کہ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شان کے مطابق ہو۔یاد رہے کہ ایران کے سرحدی شہر سراوان کی سرحدی پٹی پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں ۱۴سپاہی شہید اور ۶سپاہی زخمی ہو گئے تھے۔

.......

/169